لاہور ؛ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وفاقی اور پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کیلئے دوڑ دھوت شروع کر دی ہے۔ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری کرنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے سر کر دہ
اراکین کو وفاقی کا بینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کئی نو منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آشیر باد اور ان کے قریبی رفقاء کی خوشنودی حاصل کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ عمران خان کے نیب زدہ اراکین کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کے عدیہ سے جن اراکین کی نیب میں انکوائری چل رہی ہیں، کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ اثر سیاسی گھرانوں کے سر کردہ افراد اور پارٹی کے پرانے ورکرز کو وزرات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں ان میں وفاقی کابینہ کے لئے اسد عمر، غلام سرور خان، میجر (ر) طاہر صادق، فواد چوہدری۔ ریاض فتیانہ، راحت امان اللہ، غلام بی بی بھروانہ، سردار طالب نکئی، شفقت محمود ، حماد اظہر، مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، سردار نصراللہ خان، دریشک، میاں شفیق، چوہدری پرویز الہیٰ، شیخ رشید، کے علاوہ چوہدری سرور، محمد اعظم سواتی۔ کے اور وزیر اعلیٰ پنجاب اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کابینہ کے لیے چوہدری پرویز الہیٰ عبدالعلیم خان، فیاض الحسن چوہان، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، آشفتہ ریاض، چوہدری طہیر الدین، آصف نکئی، فرخ ممتاز مانیکا، سید خاور عصمت، حسین جہانیاں گردیزی، مظہر عباس۔
محمد علی رضا خاوانی، چوہدری سمیع اللہ، مخدوم رضا حسین بخاری، سردار محسن لغاری اور دوست محمد مزاری جبکہ مسلم لیگ (ق) کے عمار یاسر کے نام قابل زکر ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 85 نشستوں کے لئے امیدوار فائنل کر لئے ، ان میں صرف چند امیدوار نئے آنے والے الیکٹیبلز کی وجہ سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں،سندھ سے قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 17 نشستوں کے امیدوار بھی فائنل کر لئے گئے۔ نجی اخبار نے پارٹی ذرائع بنی گالہ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی اندرونی کہانی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ عمران خان خود ایک ایک امیدوار کو فائنل کرنے کے عمل میں شریک ہیں۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی85 نشستوں پر این اے 55سے ملک امین اسلم، این اے 56سے میجر(ر) طاہر صادق، این 57سے غلام مرتضی ستی، این اے 58سے چودھری عظیم، این اے 59سے راجہ اجمل صابر، این اے 60سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہونگے ، این اے 61سے عمران خان،این اے 62سے شیخ رشید پارٹی کے مشترکہ امیدوار، این اے 63سے غلام سرور خان، این اے 64سے سردار غلام عباس۔این اے 101سے غلام رسول ساہی، این اے 102سے ملک نواب شیر وسیر، این اے 103سے احسن ریاض فتیانہ، این اے 104سے دلدار چیمہ، این اے 105سے رانا آصف توصیف، این اے 106سے ڈاکٹر نثار جٹ، این اے 107سے راجہ ریاض احمد، این اے 108سے میاں فرخ حبیب، این اے 109سے فیض اللہ کموکا، این اے 110سے ممتاز کاہلوں، این اے 111سے میاں اسامہ حمزہ، این اے 112سے چودھری محمد اشفاق، این اے 113سے ریاض فتیانہ شا مل ہیں۔