حکومت نے مردم شماری کا ڈیٹا قابل بھروسہ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ غلط معلومات دینے والے کو 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے مشاہدے کیلئے غیرملکی مبصرین کو دعوت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔
اقوام متحدہ، یورپ اورامریکہ سمیت غیرملکی مبصرین کو دعوت دی جائیگی، مبصرین مردم شماری کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔دعوت کا مقصد مردم شماری کے ڈیٹا کو زیادہ سے زیادہ قابل اعتبار بنانا ہے۔
درست اعداد وشمار کو یقینی بنانے کیلئے سزا بھی تجویز کی گئی ہےجبکہ مشکوک معلومات کی نادرا سے تصدیق کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔