بیونس آئرس: ارجنٹائنی فٹبال میچ کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ایک شائق موت و زندگی کی کشمکش میں چلاگیا، وہ کومے کی حالت میں ہے تاہم حکام نے اس معاملے پر دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ گذشتہ دن بیلگیرانو اور ٹیلیرز کلبز کے درمیان کورڈوبا میں لیگ میچ کے دوران پیش آیا، زخمی پرستار ایمانویل بیلبو کا تعلق بیلگیرانو کلب سے بتایا جا رہا ہے۔ اسے گراؤنڈ میں دو افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایمانویل کی زندگی بدستور خطرے میں ہے، ایک اور شائق ڈیگو فرائیڈمین کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، یاد رہے کہ یہ مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا۔