لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین سیکریٹریٹ میں کارکن عمران خان کے ساتھ کمرے میں گھسنا چاہتے تھے کہ انہیں سیکیورٹی عملے نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
Strife of PTI Chairman Secretariat in Lahore, many workers injured
لاہور میں پی ٹی آئی کے چئیرمین سیکریٹریٹ میں عمران خان اور دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تھے کہ چند کارکنوں نے عمران خان کے ساتھ کمرے میں جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز نے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والے کارکن عمر کے مطابق پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے این اے 120 کی الیکشن مہم کے حوالے سے کارکنان اور مقامی رہنماؤں کو طلب کیا تھا تاکہ الیکشن کے دوران ذمہ داریان دی جائیں۔ زخمی کارکن نے بتایا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کمرے میں جانا چاہتے تھے لیکن علیم خان اور جہانگیر ترین کے ذاتی محافظوں نے ہمیں تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر کارکنان کو گیٹ پر روکا گیا تھا تاہم کارکنان نے زبردستی اندر داخلے کی کوشش کی جنہیں روکا گیا اور ہاتھا پائی میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔