کوئٹہ: شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ہوئی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹروں نے علامتی ہڑتال کی۔ ڈاکٹروں نے یہ ہڑتال صبح 8 سے 11 بجے تک تین گھنٹے کے لیے کی جس کے باعث اوپی ڈیز بند رہیں اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ بولان میڈیکل کالج ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دی ہے جس کے نتیجے میں ہڑتال کے دوران صبح 8 سے 11 تک تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی۔ ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔