counter easy hit

پی آئی اے میں ہڑتال کرنے والوں کے آگے نہیں جھکیں گے،وزیر اعظم

 strike, Prime Minister

strike, Prime Minister

اسلام آباد…..وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پی آئی اے میں غیر قانونی اور بلاجواز ہڑتال کرنے والوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے،کچھ سیاسی عناصر پی آئی اے اور ملک کی ترقی نہیں چاہتے لیکن حکومت قومی ائرلائن کی بہتری چاہتی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ لوگ نہیں چاہتے پی آئی اے کے پاس نئے طیارے آئیں،اورچمکتی دمکتی ائرلائن بنے۔ہم قومی ائرلائن کو ٹھیک کریں گے۔نواز شریف نے مزیدکہا کہ عوام نے اداروں کو بہتر بنانے کا میڈیٹ دیا ہے۔حکومت قومی ائرلائن کی بہتری چاہتی ہے۔