counter easy hit

عرب ممالک میں ہلچل۔۔۔ سعودی عرب کے بڑے ائیر پورٹ پر حملہ کر دیا گیا

Strong in Arab countries ... Saudi Arabia's big air port was attacked

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ کو ایک بار پھر حوثی باغیوں نے ڈرون کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ منگل کو علی الصبح کیا گیا۔سعودی فوجی اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 8 سعودی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔ تمام زخمی خطرے کی حالت سے باہر ہیں اور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔دوسری جانب حوثی باغیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھا ایئر پورٹ پر ڈرون حملے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ سعودی عرب کا فضائی دفاعی نظام انتہائی غیر موثر ہے۔ حملے میں ابھا ایئر پورٹ پر فوجی ہینگر کو نشانہ بنایا گیا ، اسی حملے کے باعث دمام سے ابھا آنے والی فلائٹ کا رخ موڑ کر اسے جدہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بھی حوثی باغیوں نے ابھا ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بعض افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں تین خواتین سمیت 26 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی نے بریگیڈئیر المالکی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ میزائل حملے سے ہوائی اڈے کے ڈیپارچر لاﺅنچ کا ایک حصہ متاثر ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والی خواتین میں انڈین، یمنی اور سعودی شہری شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے آٹھ کو ہسپتال داخل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔بریگیڈئیر المالکی نے بتایا کہ داغے جانے والے میزائل کے بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ’عسکری ادارے میزائل کے معائنہ کے بعد تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔‘حوثی باغیوں کے میڈیا نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھا ایئرپورٹ پر ’کروز‘ میزائل سے حملہ کیا گیا جو عین نشانے پر لگا۔بریگیڈئیر المالکی نے مزید کہا کہ ’جدید ترین اسلحہ کے ذریعے سعودی عرب کو نشانہ بنانا اس امر کی واضح دلیل ہے کہ باغیوں کو ایران سے مسلسل کمک اور اسلحہ کی فراہمی جاری ہے جو امن کونسل کے قانون کی شق 2216 اور 2231 کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website