لودھراں (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نوازشریف امریکا بھی چلے جائیں، عمران خان انہیں نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نے واضح کہا کہ نہ ڈیل ہوگی نہ ہی ڈھیل ہوگی، پاکستان میں چوروں کو پکڑنا مشکل ہے لیکن قانون بنائیں گے۔ انہوں نے آج لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن سے بات چل رہی ہے۔
طاقتور ترین مشروب جسے پینے سے موت کے منتظر مریض بھی اٹھ کر بیٹھ جائیں
امید ہے کہ 10 دن سے پہلے معاملہ حل ہو جائے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف لندن جائیں یا امریکا چلے جائیں عمران خان نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں سے نہ ڈیل ہوگی اور نہ ہی ڈھیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چوروں کو پکڑنا مشکل ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت چوروں کو پکڑنے کیلئے قانون بنائے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ببھی اپنی توپوں کا رُخ شریف فیملی کی طرف کرلیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے۔ پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ شہبازشریف باہر گئے ہیں، اب پندرہ بیس سال بعد ہی واپس آئیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے حکومت لی ابھی نظام نہیں بدلا، عمران خان کو مائنس کرتے خود مائنس ہوگئے۔
نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز مائنس ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چیف منسٹرز کے نظام کا کوئی احتساب نہیں ہے۔ پنجاب کے سارے پیسے اب جنوبی پنجاب میں خرچ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشین کے معاملے پر کافی حد تک اتفاق ہوگیا ہے۔ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں۔