counter easy hit

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط پاکستان ضروری ہے، علی گیلانی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Strong Pakistan needs for solution of Kashmir issue, Ali Gilani

Strong Pakistan needs for solution of Kashmir issue, Ali Gilani

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے بعد پاکستان ہی کشمیریوں کا سہارا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مدد کرنے پر کشمیری پاکستان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط پاکستان بہت ضروری ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام پوری امت مسلمہ کے لیے عظیم نعمت ثابت ہوا، 1947 تک جموں و کشمیر آزاد ریاست تھی لیکن بھارت نے فوجی طاقت کے بل بوتے پر اس پر قبضہ کرلیا، کشمیریوں پر قبضہ برقرار رکھ کر بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website