لاہور: پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی کامیابی پر ن لیگ کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس ناکامی پر ن لیگ کی مرکزی قیادت شدید پریشانی کا شکار ہوگئی ہے جس کا اظہار حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کی تصویروں سے ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کے حوالے سے امید کی جارہی تھی کہ وہ انتخابات میں 180 کے قریب ووٹ حاصل کرسکیں گے جبکہ ن لیگ کے امیدوار 162 ووٹ بآسانی حاصل کرسکیں گے۔
انتخابی نتائج کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے 201 ووٹ حاصل کئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار صرف 147 ووٹ کر سکیں گے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔
ن لیگ کی مرکزی قیادت غیرمتوقع نتائج سن کر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی اور اپنا ماتھا پکڑ لیا کہ یہ ان کے ساتھ کیا ہو گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے رہنماﺅں نے کامیابی پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔