counter easy hit

تشدد کا نشانہ بننے والے محنت کش ذوالفقار احمد 10روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا

struggle for life

struggle for life

شیخوپورہ (بیورورپورٹ )لاہور روڈ کی آبادی جہانگیر ٹاؤن میں داماد اور اس کے رشتہ داروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے محنت کش ذوالفقار احمد 10روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے تشدد کے مقدمہ کو قتل کے مقدمہ میں تبدیل کرکے مقتول ذوالفقار کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادی ہے ، بتایا گیا ہے کہ ذوالفقار احمد نے اپنی بیٹی کی شادی جہانگیر ٹاؤن کے نوجوان وقاص طارق کے ساتھ کی تھی مگر میاں بیوی کے درمیان نبا ہ نہ ہوسکا تو ذوالفقار کی بیٹی نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کردیا ، وقاص طارق کو شبہ تھا کہ اس کے سسر ذوالفقار کی آشیر باد سے یہ دعویٰ دائر کیا گیا ہے جس پر وقاص طارق اور اس کے رشتہ داروں اکرم وغیرہ 5کس نے ذوالفقار احمد جو ریڑھی بان تھا کو صلح کے بہانے گھر بلایا اور تنسیخ نکاح کا دعویٰ واپس کروانے کے بعد اپنے گھر لیجا کرکمرہ میں بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا جس کو محلہ داروں نے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں وہ 10روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔