اسلام آباد(یس اردو نیوز) مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارتی جارحیت کے خلاف مرحلہ وار جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیری جدوجہدآئینی ہے اور ضرورپایہ تکمیل کو پہنچے گی۔پاکستان اور کشمیری عوام کو جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سلامتی کونسل میں گزشتہ ایک سال کے دوران تین مرتبہ مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی کونسل میں بھرپور انداز میں کشمیر کے مسئلے کو پیش کیا۔ انہوں نےکہا کہ ہماری تدبیر ظالم قوتوں کے خلاف مرحلہ وار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ اقوام عالم کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کر نا تھا۔منیر اکرم نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں عالمی برادری کو کشمیریوں کی جدوجہد کی قانونی حیثیت کو منوانا تھا۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں اقوام عالم کو کشمیری جدوجہد کا ساتھ دینے کے لیے راضی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدل رہے ہیں اورعالمی قوتوں کا توازن کشمیری جدوجہد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری جدوجہد ایک قانونی جدوجہد ہے اور ضرور پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔