counter easy hit

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں فلٹریشن پلانٹ نہ ہو نے کی وجہ سے طلباء و طالبات ،اساتذہ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ،

Students, teachers

Students, teachers

سرائے عالمگیر(حارث اقبال راٹھور)سرائے عالمگیر و گردونواح کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں فلٹریشن پلانٹ نہ ہو نے کی وجہ سے طلباء و طالبات ،اساتذہ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ،ناقص و مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے طلباء و طالبات واساتذہ کرام ہیپا ٹائٹس و دیگرموزی امراض میں مبتلا ہو نے لگے ہیں ،بچوں کے والدین نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تحصیل سرائے عالمگیر بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر امین پانی ناقابل استعمال ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچے طرح طرح کی موزی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب انتہائی ضروری ہے ،حکومت پنجاب اگر اپنے نعرے پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب ،صحت مند پنجاب کے نعروں کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے تو اس کیلئے ضروری ہے تمام سرکاری ،نجی سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کو لازمی قرار دیاجائے اور اس کیلئے خصوصی فنڈ جاری کئے جائیں تاکہ ہمارے معصوم بچے جو کہ پاکستان کا مستقبل ہیں ہیپا ٹائٹس و دیگر موزی بیماریوں کا شکار نہ ہوسکیں ،طلباء و طالبات و اساتذہ کرام ،بچوں کے والدین نے حکومت پنجاب و DCOگجرات لیاقت علی چھٹہ سے فی الفور اس مسئلہ پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے