لاہور (یس ڈیسک) سکول کے بچوں پر تشدد کے واقعہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے گزشتہ روز سکول کے بچوں پر تشدد کیا اور لاٹھی چارج سے متعدد بچے زخمی ہو گئے لیکن پولیس اہلکاروں کو بچانے کے لیے زخمی بچوں کے والدین پر دبائو ڈال کر مقدمہ بھی درج نہیں ہونے دیا گیا جس سے ملک کی بدنامی ہوئی۔
لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔