counter easy hit

این اے 120 میں ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع

اسلام آباد: این اے 120 ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

Sub-selection in NA-120; Start checking of papers nomination of Candidates

Sub-selection in NA-120; Start checking of papers nomination of Candidates

لاہور کے این اے 120 ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو جانچ پڑتال کےلئے 17 اگست جب کہ کلثوم نواز کو کاغذات کی جانچ پڑتال کےلئے کل بلایا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 17اگست تک جاری رہے گا۔ واضح ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائردرخواستوں پرنوازشریف کو نااہل قراردے دیا تھا اورفیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیابی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے این اے 120 کو خالی قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے شیدول کے تحت حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website