counter easy hit

اراکین اسمبلی کیخلاف مقدمات کی کاروائی براہ راست دکھانے کیلئے درخواست دائر

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف فیملی کیسز سمیت دیگر مقدمات کی کاروائی براہ راست چینلز پر دکھائی جائے: درخواستگزار کی عدالت سے استدعا

Submit an application to show the proceedings against members of the Assemblyاراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کاروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کے لیے لاہو رہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست انسانی حقوق کے رہنما اشتیاق چوہدری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کو اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کاروائی دیکھنے کا آئینی حق ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ امریکہ اور یورپ مین اہم کیسز کی کاروائی براہ راست دکھائی جاتی ہے تا کہ لوگ ہر چیز سے با خبر رہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف فیملی کیسز سمیت دیگر مقدمات کی کاروائی براہ راست چینلز پر دکھائی جائے۔