پاما نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز میں ٹریکٹر کے درآمدی پارٹس پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے سے کم کرنے کی سفارش کی ہے
کراچی (یس اُردو) پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے ٹریکٹرز کے درآمدی پارٹس پر سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کیا جائے ، پاما نے بجٹ تجاویز حکومت کو پیش کر دیں ۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق زرعی ملک پاکستان میں ٹریکٹرز کی فروخت سالانہ 51 فی صد گراوٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔ پاما نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز میں ٹریکٹر کے درآمدی پارٹس پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے سے کم کرنے کی سفارش کی ہے ۔مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی شرح کم کرنے سے ریفنڈ کے مسائل بھی نہیں ہونگے اور مقامی سطح پر بننے والے ٹریکٹرز بھی کاشتکار کو سستے پڑیں گے