کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کے خلاف چالان نامکمل قرار دے کر واپس کردیا۔
Submitted a case challan against MQM member assembly Kamran Farooq
ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کے خلاف کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاہم سرکاری وکیل کی جانب سے چالان نامکمل قراردینے پرعدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔کامران فاروق کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے تحت نبی بخش تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ان پر سانحہ بارہ مئی میں بھی ملوث ہونے کا بھی الزام ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔