مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کہتے ہیں کہ تین نسلوں کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ٹیکسز تفصیلات جمع کروائے جاچکے ہیں،آج ثابت ہوا کہ پاکستان سے پیسا نہیں گیا۔
مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گلف اسٹیل کے لیے بی سی سی آئی سے قرض لیا گیا۔ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جس فیکٹری کا نقصان ہو رہا ہو، اسے مفت کسی کو نہیں دیا جاتا،1973ءمیں اسلام آبادکی لیز، فیکٹری کا سائیڈپلان،آہلی کےساتھ معاہدہ ،خریداری کا بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب سے جبراً اقرار کرایا گیا تھا، ایک ہی مقدمے میں ڈارصاحب کے کیس کا 3دفعہ ٹرائل ہو چکا ہے،کیس میں ایک بزرگ کا ٹرائل کیا جا رہا ہے جو 10 سال پہلے وفات پاچکے،ہماری تین نسلوں کا ٹرائل ہوگا تو آپ کی بھی دو نسلوں کا ٹرائل ہوگا۔ اس موقع پر دانیال عزیزکا کہنا ہے کہ عمران خان اور نعیم بخاری اپنے پروگرام کو بھول چکے ہیں،جہانگیرترین نے خود مانا کہ میں نے چوری کی اور پیسا جمع کرایا، ان کی نیت کھوٹی ہے جو گڑھا کھودتے ہیں اسی میں گرتے ہیں،ان کو احساس نہیں ہوتا کہ چوری کریں اور سینہ زوری بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نعیم بخاری اپنے پروگرام کو بھول چکے ہیں، جہانگیر ترین نے خود مانا کہ چوری کی اور پیسا جمع کرایا ہے، جو کرپٹ ہوتے ہیں وہ نوکروں کے نام پر کاروبار کرتے ہیں۔ دانیال عزیز نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اتنےشاطر ہیں کہ انہوں نے اپنی آف شور کمپنی کو چھپایا،ان کا اپنا کونفیڈنشل اسٹیٹمنٹ موجود ہے،یہ چوری کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں۔