سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی ) ترقیاتی منصوبہ جات میں ناقص میٹریل کا استعمال ، بعض منصوبوں میں پرانے میٹریل کو دوبارہ استعمال کرنے کی شکایت بھی ہے ارباب اختیار چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنائیں،عوامی حلقوں کا متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ ۔مبینہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے پنجاب کے دوسرے علاقوں کی طرح سرائے عالمگیر میں بھی نئے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے اور بظاہر اس امر کو یقینی بنانے کا واویلا کیا جاتا ہے کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ،بیشتر منصوبہ جات میں ناقص میٹریل کا استعمال عام ہے بلکہ چند ایک منصوبوں میں پرانے مٹیریل کو دوبارہ استعمال کرنے کی شکایات سامنے آ ئی ہیں ، جن میں شکریلہ کے نواحی علاقوں سمیت ا قصبہ ،نوتھیہ قریشیاں،محلہ نور عالم،ورنگ آباد،کوٹیاں، چھپراں،پرانی جہلم، مہے،تھون،کھدریالہ،قابل ذکرہیں جبکہ مقامی اہلکاروں کی ملی بھگت سے دوسرے علاقوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی کو چیک کرنا ڈی سی اووز اور متعلقہ انتظامی اداروں کے ارباب اختیارات کا فرض ہے لہذا عوامی شکایات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری سدباب کیا جائے اور میٹریل کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ تمام منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے اور جو ٹھیکیدار ناقص میٹریل استعمال کر رہے ہیں ان کو چیک جاری نہ کئے جائیں اور عوامی فنڈز کے ضیاع کو روکا جائے۔