لالہ موسیٰ(فیاض مغل)لالہ موسیٰ میں پانی ملاگوشت اور ناقص گوشت کی فروخت عروج پر انتظامیہ ستو پی کر دفاتر میں سو رہی ہے لالہ موسیٰ میں بازار ودیگر محلہ جات میں ناقص اور پانی ملے گوشت کی فروخت عروج پر ہے اس گوشت کی وجہ سے سینکڑوں بیماریاں جنم لے رہی ہیں ہر فرد اس گوشت کی وجہ سے بلڈ پریشر اور الجری ،اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہا ہے انتظامیہ لمبی تان کر سورہی ہے کوئی بھی ان کیخلاف کاروائی نہیں کررہا بعض جگہوں پر انتظامیہ مال پانی کی چمک سے خاموش ہے لیکن ان کی خاموشی کی وجہ سے لاکھوں جانیں خطرے میں مبتلا ہیں لہذا لالہ موسیٰ کی سماجی کاروباری حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر جو موت تقسیم کررہے ہیں انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بیماریوں پر کنٹرول ہو سکے