counter easy hit

چیمپئینز ٹرافی میں کامیابی سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، سرفراز احمد

کراچی: پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں کامیابی کسی ایک کی کاوش نہیں بلکہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

Success in Champions trophy is the result of all of the hard work, Sarfraz Ahmed

Success in Champions trophy is the result of all of the hard work, Sarfraz Ahmed

چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کو فائنل ہرا کر بہت خوشی ملی، یہ پاکستان کے لیے چھوٹی نہیں بلکہ بہت بڑی فتح ہے، ہم نے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ٹیم کو فتح نصیب ہوئی، کھلاڑی جس انداز میں کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ٹیم انتظامیہ نے  بہت محنت اور حوصلہ افزائی کی جس کے باعث ٹیم نے کم بیک کیا جب کہ چیمپئینزٹرافی میں کامیابی کسی ایک کی محنت کا نہیں بلکہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ہماری فیلڈنگ، بیٹنگ سمیت بولنگ میں بھی مزید بہتری آئی ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم نے کامیابی حاصل کی ، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، عوام ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کر رہی تھی اور ہماری کوشش تھی کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم بالکل نئی ٹیم کی طرح  تھی جس میں 9 کھلاڑی پہلی بار آئی سی سی کا ایونٹ کھیل رہے تھے اور چار سے پانچ لڑکے پہلی بار ون ڈے ٹیم میں آئے تھے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں لڑکے بہت دباؤ میں آگئے تھے لیکن سینئر کھلاڑیوں نے زبردست پرفارم کیا جب کہ ہم پر امید ہیں کہ آنے والے وقت میں مزید اچھی پرفارمنس دیں گے، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو نیچرل گیم کھیلنے کا مشورہ دیا تھا جیسے وہ ڈومیسٹک میچز میں کھیلتے ہیں۔ اس سے قبل ان کا وطن واپس پہنچنے پران کا شانداراستقبال کیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں شائقین ان کی رہائش گاہ پرموجود تھے جہاں لوگوں نے قومی ہیروزکے ساتھ تصاویربنوائیں اورسیلفیاں لیں جب کہ شائقین کو ٹرافی بھی دکھائی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website