نووےں سالانہ سہ روزہ نظریہ پاکستان کانفرنس ….بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پروانوںاور حکےم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے عقےدت مندوں کا عظےم الشان اجتماع تےن روز جاری رہنے کے بعد بخےر و عافےت اختتام پذےر ہوگےا اس عزم کے اظہار کے ساتھ کہ پاکستان کے دشمنوں کے مذموم ہتھکنڈوں کے باوجود وطن عزےز کے روشن مستقبل کی طرف سے ہرگز ماےوس ےا بددل نہےں ہوں گے‘ ان کے پروردہ دہشت گردوں کی جانب سے معصوم پاکستانےوں کو خاک و خون مےں نہلا دےنے کے باوجود کبھی ہار نہےں مانےں گے‘ ان سفاک قاتلوں کا جم کر مقابلہ کرےں گے‘ پاکستان کی نظرےاتی و جغرافےائی سرحدوں کی ہر حال مےں اور ہر قےمت پر نگہبانی کرےں گے‘ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو اپنے آہنی عزم سے روند ڈالےں گے‘ چاہے وہ پاکستانی حدود مےں ہوں ےا احسان ناشناس ہمسائے کے علاقے مےں واقع ہوں۔ کانفرنس کی آٹھوےں اور اختتامی نشستوں مےں شرکت کے بعد مندوبےن اس امر کا فےصلہ کرچکے تھے کہ بس اب اور نہےں‘ پانی سر سے بہت اوپر اٹھ چکا‘ اب مزےد جنازے نہےں اٹھائے جاتے‘ پاکستانی ماﺅں‘ بہنوں اور بےٹےوں نے بہت بےن کرلئے‘ اب کسی کو مزےد پاکستانی گھروں مےں صف ماتم بچھانے کی اجازت ہرگزنہ دےں گے‘ دہشت گردی کے عفرےت کا سر کچلنے کی خاطر حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے اور اسے جہنم واصل کئے بغےر چےن سے نہ بےٹھےں گے۔ جب ےہ مندوبےن آئے تھے تو سےہون شرےف‘ لاہور اور دےگر مقامات پر ہونے والے سانحات کے باعث ان کے دل بڑے بوجھل تھے‘ کچھ آبدےدہ بھی تھے تاہم واپس لوٹتے وقت ان محب وطن مرد وزن کی آنکھوں مےں عزم و استقلال جھلک رہا تھا‘ چہرے جرا¿ت اےمانی اور حب الوطنی سے دمک رہے تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والا اعلامےہ اور منظور کردہ قراردادےں ان کے ملی جذبات اور قومی امنگوں کی عکاس تھےں۔کانفرنس مےں کل 1525مندوبےن شرےک ہوئے۔
ضعےف العمری اور ناتوانی کے باوجود نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چےئرمےن محترم محمد رفےق تارڑ نے کانفرنس کے آخری روز شرکت ضروری خےال کی اور اپنے خےال افروز کلماتِ صدارت سے نوازا۔ ان کا کہنا تھا کہ ےہ قومی نظرےاتی اجتماع پاکستانی قوم کے اس اجتماعی فےصلے کا مظہر ہے کہ دشمن لاکھ برا چاہے‘ ہم سرخرو ہوکر رہےں گے‘ پہلے بھی اےسی کڑی آزمائشےں آئےں مگر کبھی پائے استقامت مےں لغزش پےدا نہ ہوئی اور نہ ہی انشاءاللہ اب ےا آئندہ کبھی ہوگی۔ اُنہوں نے ٹرسٹ کے عہدےداران اور کارکنوں کو کانفرنس کے شاندار انتظامات پر ہدےہ¿ تہنےت پےش کےا۔ صوبائی وزےرتعلےم رانا مشہود احمد خان نے اپنے خطاب مےں کہا کہ اندرےں حالات پاکستان کے استحکام کی جنگ لڑی جارہی ہے اور نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ اس جنگ مےں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ مےئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوےد نے کہا کہ مسلم لےگ پاکستان کی مادر جماعت ہے اور الحمدللہ اب اسی کی زےر قےادت ےہ ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے۔ نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چےئرمےن پروفےسر ڈاکٹر رفےق احمد نے وطن عزےز کی جغرافےائی و تزوےری اہمےت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ”چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے“ کی افادےت کے پےش نظر دےگر ممالک بھی اس مےں شمولےت کے متمنی ہےں۔ کانفرنس سے تحرےک پاکستان کے گولڈ مےڈلسٹ کارکن جسٹس(ر)مےاں آفتاب فرخ‘ سجادہ نشےن آستانہ¿ عالےہ شرقپور شرےف صاحبزادہ مےاں ولےد احمد جواد شرقپوری اور حمےد نظامی پرےس انسٹیٹےوٹ کے ڈائرےکٹر ابصار عبدالعلی نے بھی خطاب کےا۔ٹرسٹ کے سےکرٹری محترم شاہد رشےد نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ پےش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کےا کہ وسائل کی کمےابی کے باوجود پاکستان کو صحےح معنوں مےں قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کا پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اُنہوں نے مندوبےن سے کہا کہ وہ اس قومی نظرےاتی ادارے کے دست و بازو بنےں اور اپنے اپنے علاقوں مےں نظرےہ¿ پاکستان کے مبلغ کا کردار نبھائےں۔ انہوں نے کانفرنس مےں اساتذہ¿ کرام کو ان کے مقدس پےشے کی اہمےت کی ےاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کے اےک قوم ساز طبقے سے تعلق رکھتے ہےں‘ لہٰذا وہ نسل نو کی نظرےاتی تعلےم و تربےت پرخصوصی توجہ دےں اور انہےں بانےانِ پاکستان کا سچا پےروکار بنائےں۔ اختتامی نشست مےں ملک کے مختلف علاقوں مےں قائم نظرےہ¿ پاکستان فورمز کے عہدےداران نے بھی اپنی سرگرمےوں سے آگاہ کےا۔ محترم شاہد رشےد نے رہنما مسلم لےگ اور وزےراعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف‘ مےئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوےد‘ ڈی سی لاہور سمےر سےد‘ سی سی پی او لاہور اور کانفرنس کے مندوبےن و مقررےن کا خصوصی طور پر شکرےہ ادا کےا۔ اُنہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور‘ محکمہ¿ تعلےم حکومت پنجاب‘ سکولز اور ہائر اےجوکےشن کے سےکرٹرےز‘ ڈائرےکٹورےٹ جنرل آف پبلک رےلےشنز‘ پارکس اےنڈ ہارٹےکلچر اتھارٹی‘لاہورسالڈ وےسٹ مےنجمنٹ‘ واپڈا‘ پولےس بےنڈ‘ ذرائع ابلاغ اور نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ و تحرےک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اکابرےن‘ عہدےداران اور کارکنوں سے بھی کانفرنس کو کامےاب بنانے کے سلسلے مےں تعاون پر اظہارِ سپاس کےا۔ اُنہوں نے بطور خاص اےس پی سول لائنز‘ لاہور علی رضا کے تعاون کو سراہا جن کی ہداےت پر کانفرنس کو فول پروف سےکورٹی مہےا کرنے کی خاطر پولےس کی بھاری نفری اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان کے اندر اور گردوپےش دلجمعی سے فرائض ادا کرتی رہی۔ اُنہوں نے ضلعی انتظامےہ کے چےف پبلک رےلےشنز آفےسر ڈاکٹر ندےم الحسن گےلانی کا خصوصی شکرےہ ادا کےا جنہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے کانفرنس کے مندوبےن کی مہمان نوازی کے ضمن مےں بھرپور تعاون فراہم کےا۔ کانفرنس کے اختتامی لمحات مےں دہشت گردی کے حالےہ واقعات مےں شہےد ہونے والوں کی ارواح کے بلندی¿ درجات کے لئے دعا کی گئی اور معزز مہمانانِ گرامی کو ےادگاری شےلڈز پےش کی گئیں۔