پاکستان کو بلیک لسٹ میں رکھوانے کا بھارتی خواب چکنا چور،پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے 3 اہم ممالک کا تعاون حاصل کر لیا۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق کامیاب سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان نے ترکی، چین اورملائیشیا کی حمایت حاصل کرلی جس کے بعد پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے امکانات معدوم ہوگئے۔ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 36 ممالک پر مشتمل ایف اے ٹی ایف کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کا نام بلیک لسٹ میں نہ ڈالنے کے لیے تین ممالک کی حمایت لازم ہے۔