پولینڈ: ایک عجیب و غریب مرض میں مبتلا پولینڈ کی خاتون کا چہرہ ناقابلِ دید تھا لیکن اب انہیں عطیہ کردہ چہرے کی پیوندکاری کےبعد ان کی صورت بالکل بدل چکی ہے۔
جوآنا نامی خاتون ایک جینیاتی مرض ’ نیوروفائبرومیٹوسِس‘ میں مبتلا تھیں اور ایک بہت بڑیرسولی نے ان کا چہرہ چھپایا ہوا تھا۔اس کی وجہ سے وہ بہت تکلیف میں تھیں اور بولنے، کھانے اور پینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ جب آپریشن کے 3 سال بعد انہیں ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا تو لوگ ان کا پہلےاور بعد کا روپ دیکھ کر حیران رہ گئے تاہم ان کے چہرے پر سرجری کے نشانات تھے جو دھیرے دھیرے زائل ہوجائیںگے۔