counter easy hit

کامیاب ٹیسٹ کپتان، مصباح اور کک میں دوڑ شروع

Successful Test captain, Misbah and cook to start the race

Successful Test captain, Misbah and cook to start the race

کرائسٹ چرچ: دنیا کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان کیلیے مصباح الحق اور الیسٹر کک میں دوڑ شروع ہوگئی، دونوں اب تک سب سے زیادہ 24، 24 مرتبہ اپنی ٹیم کو پانچ روزہ کرکٹ میں کامیابیوں سے ہمکنار کرچکے، ادھر کین ولیمسن اپنے ’گھر‘ میں پہلی آزمائش میں سرخرو ہونے کیلیے پُراعتماد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موجود ٹیسٹ کپتانوں میں مصباح الحق اور انگلینڈ کے الیسٹرکک انتہائی کامیاب ہیں، دونوں ہی اپنی ٹیموں کو 24، 24 میچز میں فتوحات سے ہمکنار کرچکے اور اب ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلیے کوشاں ہیں، جہاں پاکستان نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کا آغاز کیا وہیں بھارت میں انگلینڈ بھی جمعرات سے دوسرا ٹیسٹ کھیل رہا ہے۔

جہاں مصباح آسٹریلیا کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں وہیں الیسٹرکک بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے الگ ہوسکتے ہیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اپنے ملک میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ انھوں نے سینئر فارمیٹ میں بطور قائد اپنے سفر کا آغاز رواں برس زمبابوے کیخلاف 2 کامیابیوں سے کیا مگر جنوبی افریقہ میں ایک ٹیسٹ ڈرا اور ایک میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، بھارت میں بھی تینوں ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔

ان کیلیے پاکستان سے میچز یوں بھی کافی چیلنجنگ ہیں کہ ان کی ٹیم 1985 سے اسے سیریز میں نہیں ہرا سکی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر 53 ٹیسٹ کھیلے گئے جس میں سے کیویز صرف 8 ہی جیت پائے،گرین کیپس نے 24 میںکامیابی حاصل کی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website