خرطوم (ویب ڈیسک) بڑی کرپشن کرنے والی سابق خاتون اوّل سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئیں، بڑی خبر آگئی۔ 40 ملین ڈالر لوٹنے والی سابق خاتون اوّل کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کروڑوں ڈالر کی کرپشن کرنے والی سابق سوڈانی خاتون اوّل سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان کی سابق خاتون اوّل وداد بابکر کو چالیس ملین ڈالر کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، وداد بابکر برطرف صدر عمر البشیر کی دوسری بیوی ہیں۔ ملکی اداروں نے سابق خاتون اوّل کے خلاف کرپشن کے الزامات میں تحقیقات شروع کر دی ہیں، ان پر خرطوم کے قریب کافوری کے مقام پر اراضی کو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔ وداد بابکر پر الزام ہے کہ اس نے سوڈان میں ایڈز کے شکار بچوں کےعلاج اور بحالی کے لیے افریقی ممالک کی قیادت کی طرف سے 40 ملین ڈالر کی رقم وصول کی تھی، جسے بعد ازاں اپنی تنظیم کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ کہ مذکورہ رقم ان کے شوہر سابق صدر عمر البشیر کے خلاف جاری کیسز کی رقم سے بھی زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ سوڈان کی عدالت نے سابق صدر عمر البشیر کو کرپشن ثابت ہونے پر کرپشن کے ایک مقدمے میں 2 سال بحالی مرکز میں قید رکھنے کی سزا سنائی ہے، یہ اُن کے خلاف دائر مقدمات میں سے ایک کی سزا ہے۔ خیال رہے کہ عمر البشیر کی دوسری بیوی ایک میجر جنرل کی بیوہ ہے، وداد کی شادی میجر جنرل ابراہیم شمس الدین سے ہوئی تھی، جو اپریل 2001 میں ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، بعد ازاں، مارچ 2002 میں انھوں نے صدر عمر البشیر سے شادی کی۔