نیویارک………. امریکی ریاست پنسلوانیا میں کینسر میں مبتلا ایک نوجوان او ر اس کی اسکول کی گرل فرینڈ گزشتہ ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے۔ 18سالہ لیوک بلانوک کے بارے میں ڈاکٹرز زیادہ پرامید نہیں اور انھوں نے اسکی زندگی سے متعلق مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان لیوک اور اسکی گرل فرینڈ نٹالی برٹوشکی کی شادی کی تقریب کے سارے اخراجات کیننس برگ میں پینسلوانیا کمیونٹی کی طرف سے پیش کیے گئے۔ لیوک کے انکل پیٹرک گوڈے نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس تقریب کے اس طرح منعقد کیے جانے پر لیوک اور اس کے والدین بے حد خوش ہیں ، یہی وجہ ہے کہ لیوک آج ایک مرتبہ پھر سے زندگی سے بھرپور نظر آرہا ہے۔ لیوک کے والدین کی جانب سے بیٹے کے علاج کیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے بنائے گئے پیج گو فنڈ می کے مطابق اسکول کے سابق باسکٹ بال اور بیس بال اسٹار ، کے حوالے سے دسمبر 2013 میں پہلی مرتبہ ڈاکٹروں نے ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص کی تھی۔ویڈنگ پلانر ایشلے ساپرسکی نے اے بی سی کو بتایا کہ یہ کمیونٹی کی وجہ سے ممکن ہو سکا جنھوں نے اس نوجوان کی خوشی کی خاطر اتنی زیاد ہ رقم خرچ کی۔ انھوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں 200 مہمانوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں لیوک کی شادی کیلئے ٹنوں کے حساب سے تحائف ، عطیات اور پھول بھیجے گئے