counter easy hit

قطر کا غیرملکی ملازمین کے لئے متنازع کفیل نظام ختم کرنے کا اعلان

Sufficient to eliminate the controversial system for foreign workers to Qatar

Sufficient to eliminate the controversial system for foreign workers to Qatar

دوحا: قطر نے 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں تیز کردیں اور اس سلسلے میں وزارت محنت نے متنازع کفیل کا نظام ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی جگہ دوسرا قانون لانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیرمحنت عیسیٰ بن سعد الجفالی النومی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک میں کفیل نظام ختم ہوجائے گا جس کی جگہ نیا نظام نافذ العمل ہوگا جس کے تحت کسی بھی کمپنی کو ملازم سے کنٹریکٹ کرنا ہوگا اور نئے نظام سے ملک میں موجود 21 لاکھ سے زائد غیرملکی ملازمین استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیا قانون غیرملکی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے اہم پیش رفت ہے جب کہ کفیل نظام کے متبادل معاہدے کا نظام ملازمین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ ملازمتوں میں نرمی بھی لائے گا۔قطری حکام کے مطابق نئے قانون کے تحت ملازمین باآسانی ایک ملازمت سے دوسری ملازمت تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور ملازم کے ساتھ ناانصافی ہونے کی صورت میں اسے دوسری ملازمت حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کفالا نظام ختم ہونے کے باوجود کسی ملازم کو ملک چھوڑنے سے پہلے اپنے آجر( ملازمت دینے والے) سے اجازت لینا ہوگی جب کہ اس حوالے سے اپیل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ملازمت چھوڑ کر اپنے ملک جانے کے خواہشمند افراد کا معاملہ سنے گی۔حکام کے مطابق ایسے مالک جو  ملازمین کا پاسپورٹ ضبط کرتے ہیں انہیں نئے قانون کے تحت 10 ہزار سے 25 ہزار ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ گزشتہ سال آجروں کے خلاف 6 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انہوں نے اپنے ملازمین کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ہیں۔واضح رہے کہ قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میزبان ملک ہے جس کے لئے اس نے تیاریاں تیز کردیں جب کہ قطرکی وزارتمحنت نے گراؤنڈز، ہوٹل اور دیگر انفرااسٹرکچر بنانے کے لئے 10 لاکھ غیرملکی افرادی قوت کو قطر لانے کا اعلان کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website