لاہور (یس ڈیسک) سیکرٹری اوقاف حسن رضوی کا کہنا تھا کہ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گیں۔
جس دوران سات سے نو لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے جبکہ عرس کی تقریبات کے دوران مختلف محافل کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
اِس حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سیکرٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔