خالق برحق اوراسکے رسول صلی اللہ وعلیہ واٰلہ وسلم کے احکام رمضان المبارک کی طرح ہمیں پوری زندگی بجا لانے چاہییں، صوفی شاکر
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے ممتاز سماجی راہنما صوفی شاکر عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خالق برحق اوراسکے رسول صلی اللہ وعلیہ واٰلہ وسلم کے احکام رمضان المبارک کی طرح ہمیں پوری زندگی بجا لانے چاہییں،
ان کا کہنا تھا کہ عید الفطرکا دن مومنین کو پورے ایک ماہ رمضان المبارک کی عبادات کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ رمضانالمبارک میں وہ اپنے آپ کو ظاہر ی اور باطنی طور پر پاک کرتے ہیں اور اللہ کے احکام کی تعمیل کرتے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اُن سے راضی ہوتا ہے۔جیسا کہ صحیح روایات میں ہے کہ حضور صلی اللہ و سلم نے ارشاد فرمایا :جب عید الفطر کا دن آتا ہے تو خدا کے فرشتے تمام راستوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں اے مسلمانو! رب کے پاس چلو جو بڑا کریم ہے ،نیکی اور بھلائی کی راہ بتاتا اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دیتا ہے اور اس پر بہت انعام سے نوازتا ہے، تمہیں اس کی طرف سے روزے رکھنے کا حکم دیا گیا تو تم نے روزے رکھےاور اپنے رب کی اطاعت گزاری کی ۔تمہیں اس کی طرف سے تراویح پڑھنے کا حکم دیا گیا تو تم نے تراویح پڑھی سو اب چلو اپنا انعام لو۔ اور جب لوگ عید کی نماز پڑھ لیتے ہیں تو ایک فرشتہ اعلان کرتا ہے۔اے لوگو! تمہارے رب نے تمہاری بخشش فرمادی پس تم اپنے گھروں کو کامیاب و کامران لوٹو یہ عید کا دن انعام کا دن ہے۔