counter easy hit

شوگر ملرز کی ہڑتال: کراچی کے بازاروں میں چینی کی قلت پیدا ہونے لگی

شوگرملرز کی ہڑتال کے باعث آج کراچی کی مارکیٹوں میں چینی کی عدم سپلائی کا چھٹا روز ہے۔

Sugar millers strike: Karachi's markets started to grow sugar shortages

Sugar millers strike: Karachi’s markets started to grow sugar shortages

کراچی ہول سیل مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق شوگرملرز نے آج بھی چینی کی سپلائی نہیں کی اور بازاروں میں چینی کی عدم سپلائی کا آج چھٹا روز ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ بازار میں چینی گوداموں سے لائی جارہی ہے کیونکہ شوگر ملرز نے پیشگی خریدی گئی چینی کی سپلائی بھی روک دی ہے۔ ہول سیلرز کا کہنا ہےکہ مارکیٹوں میں چینی کی ہول سیل قیمت 55 روپے فی کلو ہے، جمعہ کو چینی 54، ہفتے کو 55 روپے فی کلو تھی اور اگر عدم سپلائی برقرار رہی تو قلت کے ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ دوسری جانب شوگرملرز کا کہنا ہےکہ وہ چینی نقصان میں نہیں بیچ سکتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website