کراچی: عالمی سطح پر چینی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے ، گنے کی فصل کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ ٹن رکھا گیا ہے
رواں سیزن میں چینی کی پیداوارمقامی طلب سے 11 لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 18-2017 میں چینی کی کُل پیداوار 67 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے جو مقامی طلب سے 11 لاکھ ٹن اضافی ہے ۔ ورلڈ شوگر مارکیٹ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر چینی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں چینی کی پیداوار گذشتہ مالی سال کی ریکارڈ پیداوار کے مقابلے 10 فیصد سے گھٹ کر 67 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خوارک نے رواں سیزن میں گنے کی فصل کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ ٹن رکھا ہے۔ ملک میں چینی کی وافر مقدار میں پیداوار کے باوجود رواں سیزن میں بھی چینی کے برآمد کنندگان نے اس کی ایکسپورٹ کو سبسڈی سے مشروط کر دیا ہے۔