پیرس(عمیر بیگ)مُک مکا کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،اور عوام کا استحصال ہوا، باریوں کی سیاست مزید نہیں چلے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس چوہدری سہیل بھدر نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی عوامی قوت بن کر سامنے آئے گی ، ممبر سازی کی ملک گیر مہم کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کے ووٹ بنک میں گئی گنا اضافہ ہوا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا جس سے جمہوری کلچر فروغ پائے گا ۔