عراق کے دار الحکومت بغداد میں خودکش دھماکوں میں 26افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراقی دارالحکومت میں تین روز کے دوران یہ دوسرا دہشت گرد حملہ ہے۔
عراقی حکام کے مطابق دو حملہ آوروں نے بغداد کے مصروف تجاتی علاقے طیارن اسکوائر میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکوں میں 26افرار ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔ طیارن اسکوائر پربڑی تعداد میں مزدور روزانہ اجرت پر کام کے لئے جمع ہوتے ہیں، جہاں ماضی میں بھی اس نوعیت کے حملے ہوچکے ہیں۔ فوری طور پر کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔