افسوسناک ترین واقعہاے این پی کے راہنما ہارون بلور دھماکے میں شہید؟
پشاور (یس اردو نیوز) پشاور میں افسوسناک ترین واقعہ پیش آیا جس میں شہید راہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے میں شہید کردیئے گئے۔
اے این پی کے راہنما زور و شور سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ جیسا کہ اے این پی کو پچھلے انتخابات میں بھی کمپین نہیں کرنے دی گئی اور خودکش حملوں کے خطرے میں رہے ۔ اسی طرح 2018 کا افسوسناک ترین پہلا خودکش دھماکہ پشاور میں پیش آیا۔
بہت سے افراد زخمی ہوگئے۔ ہارون بلور کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔ دیگر زخمی افراد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بھجوا دیئے گئے۔
پشاور میں خودکش دھماکہ
اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید کردیئے گئے
پشاور،
یکہ توت میں ANP کے جلسے میں دھماکہ، ANP رہنما ہارون بلور شہید
www.yesurdu.com
https://www.facebook.com/PMLNLoversPak/videos/1789738344413624/
پشاور میں دھماکا، اے این پی امیدوار ہارون بلور، بیٹا اور 3 افراد شہید
پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور ان کا بیٹا اور 3 افراد جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بی ڈی ایس نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دے دیا۔
نمائندہ یس اردو نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکا ہوا، واقعے میں پی کے 78 سے امیدوار ہارون بلور سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ہارون بلور کا 16 سالہ بیٹا بھی شامل ہے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد فورسز اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے۔
ہارون بلور کے والد اور اے این پی کے سینئر رہنماء بشیر بلور 22 دسمبر 2012ء کو خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔