یمن کے دارالحکومت عدن میں خودکش دھماکے میں 30 فوجی اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
خودکش بمبار نے عدن کے شمال مشرقی علاقے العریش میں اس وقت دھماکا کیا، جب فوجی اہلکار تنخواہیں لینے کیلئے وہاں موجود تھے ، دھماکے میں متعدد فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔آٹھ روز قبل الساولابن میں بھی اسی نوعیت کا خودکش دھماکا کیا گیا تھا ،جس میں 48 فوجی اہلکار ہلاک،29 زخمی ہوگئے تھے۔