Suicide bomber killed in search operation in Hyderabad
حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ خود کش بمبار ہلاک ہوگیا، موٹرسائیکل سوار دہشت گرد سے خود کش جیکٹ برآمدہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق لطیف آباد میں امانی شاہ قبرستان کےقریب سیکورٹی اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو کنے اشارہ کیا، جواب میں دہشت گرد نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا، ملزم سےخود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرکے جیکٹ کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کردیا گیا۔