نیویارک; اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں لرزہ خیز انکشافات، دنیا کو تباہ کرنے کے لئے ایک سو ایٹم بم کافی ہیں جبکہ کرہ ارض پر اس وقت پندرہ ہزار ہتھیار ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ سائنس مگزین سیفٹی میں شائع کی گئی ہے، مشی گن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسر جوشوا پیئرس کی سربراہی میں کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا صرف ایک سو بم برسائے اور اس پر کوئی بم نہ گرے تب بھی نائن الیون سے پچاس گنا زیادہ لوگ امریکا میں مر جائیں گے۔ ایک بم چین میں گرے تو پلک جھپکتے تین کروڑ لوگ مر جائیں گے، جنگلوں میں آگ لگ جائے گی اور دنیا بھر میں خوراک تابکاری سے تباہ ہو جائے گی۔