سکھر…….سکھر میں فلاحی ادارے کی جانب سے آنکھوں کے سیکڑوں مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے۔ ان میںسے ایک ہی خاندان کے چھ بچے ایسے بھی ہیں جو سفید موتیا کے باعث پیدائشی طور پر بینائی سے محروم تھے۔سکھر میں فلاحی ادارےکی جانب نجی اسپتال میںآنکھوں کے مفت علاج کا تین روزہ کیمپ لگایا گیا جس میں کراچی، پشاور اور لاہور کے ماہر ڈاکٹروں نے سیکڑوں مریضوں کے آپریشن کئے،ان میں صالح پٹ کے رہائشی اعجاز بھمبھرو کی تین بیٹیاں اور تین بیٹے بھی شامل تھے جو پیدائشی طور پر موتیا کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث بینائی سے محروم تھے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تین سے 10 سال تک کے درمیان عمر والے بچوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے ،اب بس تین روز گزرنے کا انتظار ہے، تمام بچے اپنی آنکھوں سے اپنے والدین اور دنیا کی خوبصورتی کو دیکھ سکیں گے۔