پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈائون ٹریک پٹری کا ایک فٹ حصہ اچانک ٹوٹنے سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے معجزانہ طور پر بچ گئی۔
Sukkur: khyber mail express escapes disaster enroute to karachi
ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈائون ٹریک پٹری سے گزر رہی تھی کہ اچانک پٹری کا ایک فٹ حصہ ٹوٹ گیا۔ ٹریک سے گزرنے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ پٹری ٹوٹنے کا علم ہوتے ہی ریلوے ٹریفک کو معطل کرکے ٹریک کی مرمت کی گئی ۔ تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد ڈائون ٹریک کو مرمت کے بعد ریلوے ٹریفک کے لیے بحال کیاگیا۔