کراچی (جیوڈیسک) نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد صولت مرزا کی مچھ جیل میں اہل خانہ سے پہلی ملاقات کرا دی گئی۔
ملاقات کئی گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران صولت مرزا پرسکون ںظر آئے۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا کا اہل خانہ سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا کام کر دیا ہے اور اپنے بیان پر قائم ہیں۔
اب تمام تر زمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہے۔ انصاف کی امید قائم رہے گی ۔ صولت مرزا سے ملاقات کے بعد اہل خانہ واپس کراچی پہنچ گئے۔