کوئٹہ (جیوڈیسک) مچھ جیل انتظامیہ کی استدعا پر سیشن جج سبی راشد محمود نے صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دیے جانے کے کراچی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ کو نامزد کر دیا ہے۔
جو پھانسی کے احکامات پر اپنی نگرانی میں عملدرآمد کروائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ کو صولت مرزا کی پھانسی پر عملدرآمد کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
جو کہ صدارتی حکمنامہ کی وجہ سے 19 مارچ کو روک دی گئی تھی۔