اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق کو پھانسی دیے جانے سے پانچ گھنٹے قبل اس کا ویڈیو بیان سامنے آ جانے کے معاملے کی تحقیقات کرنے کے لئے وفاق، سندھ اور بلوچستان کے افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
جو جلد ہی کوئٹہ پہنچنے کے بعد مچھ جیل کا دورہ کرکے وہاں صولت مرزا سے تحقیقات کرے گی کہ آیا اس کا ویڈیو بیان کہاں ریکارڈ ہوا؟ اور جو باتیں اس نے کی ہیں اس میں کتنی صداقت ہے تاکہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ان کی موخر کی جانے والے سزائے موت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدام مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔