کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین نے صولت مرزا کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اگر لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھینک دیتی تو اس کی عوامی حمایت میں اضافہ نہیں ہوتا۔
انھوں نے کہا کہ صولت مرزا جھوٹ بول رہا ہے۔ کسی سزا یافتہ قیدی کی پہلی بار ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کے ٹرائل سے کبھی نہیں گھبرائے۔ ٹرائل کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ انھوں نے تو ضیاء الحق کی جیل بھی دیکھی ہے۔