کراچی : مچھ جیل سے لکھے گئے خط میں صولت مرزا نے کہا ہے کہ ان کے بیانات اور اعترافات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔ شاہد حامد قتل کیس کو ری اوپن کیا جائے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ کراچی میں قتل و غارت گری کون لوگ کروا رہے ہیں۔
صولت مرزا کا کہنا ہے کہ شاہد حامد کے قتل کے بڑے ذمے داروں ، سہولت کاروں اور ہدایت جاری کرنے والوں کو بھی انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے۔
دوسری جانب صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے وہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد مؤخر کرانے کے لئے آج سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گی۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد ملزموں کو پکڑا نہیں جا رہا۔
اگر صولت مرزا کو پھانسی دی گئی تو آئندہ کوئی بھی سچ بولنے کی جرات نہیں کرے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے صولت مرزا کے 12 مئی کو پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے ہیں۔