کوئٹہ (جیوڈیسک) صولت مرزا سے بیان لینے کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم روانہ نہ ہو سکی، محکمہ داخلہ سندھ نے ٹیم کی روانگی محکمہ قانون سندھ کی اجازت سے مشروط کر دی۔
مچھ جیل بلوچستان میں پھانسی کی سزا کے منتظر قیدی صولت مرزا سے بیان لینے کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم روانہ نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ٹیم کی روانگی محکمہ قانون سندھ کی اجازت سے مشروط کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ٹیم کو قانونی حیثیت دینے کے لئے محکمہ قانون کو خط لکھ دیا ہے۔
محکمہ قانون کے اجازت نامہ کے بغیر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم صولت مرزا کا بیان نہیں لے سکتی۔ صولت مرزا کے بیان کے لئے 2 اپریل کو تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔