کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں صولت مرزا کے وڈیو بیان میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مستر کر دیا۔
رابطہ کمیٹی کے مطابق ڈیتھ سیل میں ریکارڈ کردہ بیان ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے۔
پھانسی سے قبل وڈیو پیغام پاکستان کی تاریخ کی ایک انوکھی مثال ہے۔ صولت مرزا سے جو کچھ کہلوایا گیا ہے اگر یہ سب درست ہوتا تو کیس کی تفتیش کے دوران عدالتی کارروائی میں یہ باتیں ضرور بیان کی جاتی۔
اگر یہ عمل قانون کے مطابق درست ہے تو پھر سزائے موت پانے والے درجنوں قیدیوں کے وڈیو بیانات منظر عام پر کیوں نہیں لائے گئے۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق ایم کیو ایم کے خلاف کی جانے والی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔