اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے صولت مرزا کے بیان کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ رہنماؤں کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے صولت مرزا کے بیان کے متحدہ آٹھ رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی حکومت اس حوالے سے جلد ایف آئی اے کو ہدایات جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری ، حیدرعباس رضوی، واسع جلیل ،خالد مقبول ، وسیم اختر، عامر خان اور سیف عباس کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔