پیرس۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویمن ونگ کی صدر محترمہ سلطانہ اصغر کے بہنوئی سعید بٹ رضائے الہی سے وفات پا گئے تھے۔ ان کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی شہر راولپنڈی میں ادا کی جاچکی ہے۔مرحوم دوبئی میں پی آئی اے میں ملازمت کرتے تھے اور محرم الحرام کے سلسلہ میں پاکستان آئے تھے اور پاکستان میں گزشتہ روز اچانک دل کی دھڑکن بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی وفات پر فرانس کی سیاسی سماجی شخصیات نے محترمہ سلطانہ اصغر کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔اللہ پاک مرحوم کو جت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین